وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی الیکشن میں اترپردیش کے
عوام پندرہ سال کا بدلہ نکال رہے ہیں اور صوبے کو لوٹنے والوں کو چن چن کر
صاف کرنے میں لگے ہیں۔مسٹر مودی نے
آج یہاں وجے شنکھناد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ لے رہے ہیں۔اس الیکشن میں انہوں نے پندرہ سال تک ریاست کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔